اہم خبریں

لانگ مارچ کے معاملے پر بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اہم اعلان

لانگ مارچ کے معاملے پر بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اہم اعلان

پشاور ( اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے پہلے مرحلے میں صوابی جائیں گے، جس کے بعد آگے کی جانب پیش قدمی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ 4 اکتوبر کو 27 ستمبر کے مقابلے میں زیادہ لوگ نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے کوئی ایڈونچر کرنے یا ملکی حالات زبردستی خراب کرنے کی کوشش کی تو عوام کا ردعمل سامنے آئے گا اور کسی کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے سے متعلق خط انہوں نے نہیں پڑھا، تاہم اگر خط ان کے پاس آیا تو وہ اسے پڑھ کر پھاڑ دیں گے۔

سہیل آفریدی کے مطابق مارچ سے دو روز قبل کارکنوں کے لیے مشران کی فہرست جاری کی جائے گی اور مکمل انتظامی سلسلہ موجود ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی رہنما موجود نہ ہوا تو دوسرا رہنما ذمہ داری سنبھالے گا۔


انہوں نے کہا کہ جو کارکن مشران کی ہدایات پر عمل نہیں کرے گا، وہ ان کے ساتھ نہیں ہوگا۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ان کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے اعلان کے مطابق لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا، جبکہ پارٹی نے اسے سیاسی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سونا اور چاندی مزید سستے ہوگئے، آج کے تازہ ریٹس جاری

متعلقہ خبریں