اہم خبریں

رجب بٹ سے متعلق بڑا انکشاف، ایزل کی والدہ نے اصل حقیقت بتا دی

رجب بٹ سے متعلق بڑا انکشاف، ایزل کی والدہ نے اصل حقیقت بتا دی

لاہور ( اے بی این نیوز) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی جانب سے ایزل کے خاندان کی مالی معاونت سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات پر ایزل کی والدہ نے وضاحت کردی ہے۔

ایزل کی والدہ کے مطابق رجب بٹ نے ان کی ایک روپے کی بھی مالی مدد نہیں کی اور وہ ان سے ملاقات کے لیے وی لاگ بنانے آئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے ملاقات کے آغاز میں ہی بتایا تھا کہ وہ اس معاملے پر وی لاگ بنانا چاہتے ہیں، جس پر انہیں اجازت دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق رجب بٹ نے حال ہی میں بچوں سے متعلق اپنے ایک متنازع بیان پر تنقید کے بعد معذرت کی تھی، جس کے بعد وہ ایزل کی والدہ سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کرنے لگی تھیں کہ یوٹیوبر نے متاثرہ خاندان کی مالی مدد بھی کی ہے۔

تاہم ایزل کی والدہ نے مالی معاونت کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ نے مالی طور پر کوئی تعاون نہیں کیا، البتہ انہوں نے اپنی شہرت اور پلیٹ فارم کے ذریعے اس معاملے پر آواز اٹھائی، جس پر وہ ان کی قدر کرتی ہیں۔

دوسری جانب ایزل کی والدہ نے فلاحی ادارے جے ڈی سی کی جانب سے مالی مدد ملنے کی اطلاعات کی بھی تردید کی ہے۔ ان کے بیان کے بعد رجب بٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم شہباز شریف کا قوم کے لیے اہم پیغام، معاشی صورتحال پر بڑا بیان

متعلقہ خبریں