لندن ( اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، اگر خلیجی بحران پیدا نہ ہوتا تو پاکستان معاشی طور پر مزید آگے جاچکا ہوتا۔
لندن اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی اور بانڈز کا اجرا معاشی بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خلیجی بحران نے خطے کی معیشتوں کو متاثر کیا، تاہم پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ دنوں میں وزیراعظم پاکستان کی معیشت میں استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق متعدد عالمی کاروباری حلقوں سے بھی گفتگو کرچکے ہیں۔
A historic moment for Pakistan 🇵🇰
Prime Minister Shehbaz Sharif @CMShehbaz has become the first Pakistani prime minister to open a trading session at the London Stock Exchange, @LSEplc coinciding with the listing of Pakistan’s landmark $3 billion international bond issuance.
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) September 29, 2026
لندن اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ شوئمر اور دیگر سینئر حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے تقریب میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 29 ستمبر 2026 کو لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ ٹریڈنگ سیشن کھولنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بھی بن گئے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی بڑی خبر، حکومت کو مذاکرات کے لیے بیرسٹر علی ظفر کی پیشکش















