اہم خبریں

لگاتار تین چھٹیاں ،عوام کے لئے بڑی خوشخبری

کراچی(اے بی این نیوز)پاکستانی عوام خوش ہو جائیں گے انہیں ایک بار پھر لگاتار 3 چھٹیاں منانے کا موقع مل رہا ہے۔

پاکستان میں جب بھی لگاتار چھٹیاں ملتی ہیں تو لوگ باگ ان چھٹیوں کو بہترین تفریح میں تبدیل کرنے کے لیے شیڈول مرتب کرتے ہیں۔ کوئی تفریحی مقامات کا رخ کرتا ہے تو کچھ دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ ملاقاتوں کا پروگرام بناتے ہیں۔

تو ایسے ہی افراد کے لیے پھر خوشخبری ہے کہ انہیں لگاتار تین چھٹیاں منانے کا موقع مل رہا ہے، جو کہ آئندہ ماہ اگست میں ہوگا۔

ملک بھر میں پاکستانی 14 اگست کو پاک وطن کا جشن آزادی جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ اس بار یہ جشن آزادی اپنے ساتھ مزید دو چھٹیاں بھی لا رہا ہے۔

کلینڈر ایئر کے مطابق رواں برس 14 اگست جمعے کے ہو گی اور پوری قوم جشن آزادی منائے گی جب کہ اگلے دو روز ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوگی یوں چھٹیوں کا جشن تین روزہ ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان

متعلقہ خبریں