اہم خبریں

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے تازہ کرنسی ریٹس جاری

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے تازہ کرنسی ریٹس جاری

کراچی ( اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 12 پیسے پر بند ہوا، جو گزشتہ روز 277 روپے 15 پیسے تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 15 پیسے پر آگیا۔

اسی طرح یورو کی قیمت میں 71 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد یورو 318 روپے 65 پیسے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 26 پیسے سستا ہوکر 371 روپے 29 پیسے پر آگیا۔

اماراتی درہم کی قیمت میں 2 پیسے کمی کے بعد یہ 76 روپے 29 پیسے جبکہ سعودی ریال بھی 2 پیسے سستا ہوکر 74 روپے 52 پیسے کا ہوگیا۔
مزید پڑھیں‌:سوات میں فائرنگ، مسلم لیگ ن کا نوجوان کارکن روشن جاں بحق

متعلقہ خبریں