اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا،نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات مزید پونے 3 روپے فی لیٹر تک سستی کردیں۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 30 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا،نئی قیمتوں کا اعلان

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 49 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 389 روپے 03 پیسے سے کم ہو کر 387 روپے 54 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 404 روپے 97 پیسے کم ہوکر 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا جب کہ نوٹیفکیشن اگلے ایک دن 30 ستمبر کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر، ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

متعلقہ خبریں