اہم خبریں

ملک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)توانائی کے موجودہ بحران میں پاکستان کیلئے بڑی خوش خبری آگئی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع سانگھڑ سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت دریافت کرلیا گیا۔ ذخائر بوبی مائننگ لیز کے بوبی ڈیپ ون کنویں سے دریافت ہوئے۔ اوجی ڈی سی نےاہم پیشرفت سےحکومت اور شیئر ہولڈرزکوآگاہ کردیا۔

بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا۔ کنویں سے گیس کی ابتدائی پیداوارکا تخمینہ 11 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سمبڑ فارمیشن میں کنویں کو3ہزار305 میٹرتک کھودا گیا، ماہرین کے مطابق حاصل ہونے والی تیل کی یومیہ مقدار قابل ذکر ہے۔ دریافت سےملک میں تیل وگیس کی طلب ورسد کافرق کم ہوگا۔
مزیدپڑھیں: نادرا جووینائل کارڈ کیا ہےاور کیوں ضروری ہے؟

متعلقہ خبریں