اہم خبریں

بینک الفلاح سے JINPENG الیکٹرک اسکوٹرز 0 فیصد مارک اپ پر حاصل کرنے کا موقع

کراچی (اے بی این نیوز) بینک الفلاح کے ’اسٹیپ بائی اسٹیپ‘ (SBS) اقساطی منصوبے کے تحت JINPENG الیکٹرک سکوٹرز صارفین کے لیے 36 ماہ تک کی مدت پر 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ دستیاب ہیں۔

منصوبے کے تحت صارفین JINPENG کے 10 مختلف الیکٹرک سکوٹر ماڈلز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، جن کی قیمتیں 1 لاکھ 89 ہزار 900 روپے سے 5 لاکھ 49 ہزار 900 روپے تک ہیں۔ ماہانہ قسط کا تعین منتخب ماڈل اور اقساط کی مدت کے مطابق ہوگا۔

JINPENG ECO اس سیریز کا کم قیمت ماڈل ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار 900 روپے ہے۔ اس میں 800 واٹ موٹر اور 72 وولٹ، 26Ah لیتھیم بیٹری دی گئی ہے، جبکہ 36 ماہ کے منصوبے میں ماہانہ قسط 9 ہزار 20 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

اسی طرح RIDE ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 900 روپے ہے، جس میں 1000 واٹ موٹر اور 72 وولٹ، 30Ah لیتھیم بیٹری شامل ہے۔ 36 ماہ کے منصوبے میں اس کی ماہانہ قسط 10 ہزار 445 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

دیگر دستیاب ماڈلز میں SPRINT، RELIANCE، SWIFT، RUSH، CRUISE، STEP UP، THUNDER اور THRILL شامل ہیں، جن کی قیمتیں 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے سے 5 لاکھ 49 ہزار 900 روپے تک ہیں۔

سب سے مہنگا THRILL ماڈل 5 لاکھ 49 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے، جس میں 2000 واٹ موٹر اور 72 وولٹ، 52Ah لیتھیم بیٹری دی گئی ہے۔ 36 ماہ کے منصوبے میں اس کی ماہانہ قسط 26 ہزار 120 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

فنانسنگ کی شرائط کے مطابق اقساطی منصوبوں پر پروسیسنگ فیس بھی لاگو ہوتی ہے، جو منتخب مدت کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے۔

JINPENG الیکٹرک سکوٹر حاصل کرنے کے خواہشمند صارفین بینک الفلاح کے ’اسٹیپ بائی اسٹیپ انسٹالمنٹ پلان‘ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا بینک کی فون بینکنگ سروس 111-225-111-021 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: میٹرک طلبہ کے لیے 10 پیرا میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلے کھل گئے

متعلقہ خبریں