لاہور (اے بی این نیوز) شیخ فاطمہ انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز، شیخ زید ہسپتال لاہور نے سال 2026 کے لیے میٹرک پاس طلبہ کے لیے 10 مختلف دو سالہ پیرا میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ادارے کے مطابق مختلف پیرا میڈیکل پروگرامز میں مجموعی طور پر 228 نشستیں دستیاب ہیں۔ سائنس مضامین کے ساتھ کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں میٹرک پاس امیدوار داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
کورسز
Course |
Seats |
|---|---|
Dispenser |
60 |
Medical Laboratory Technology |
25 |
Operation Theatre Technology |
25 |
Radiography and Imaging Technology |
25 |
Renal Dialysis Technician |
10 |
Dental Technician |
15 |
Physiotherapy Technology |
15 |
Ophthalmic Technology |
15 |
Anaesthesia Technician |
30 |
Endoscopy Technician |
8 |
Total |
228 |
امیدوار کے لیے فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی لازمی مضامین ہیں جبکہ تینوں مضامین میں مجموعی طور پر کم از کم 45 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ ایف ایس سی (پری میڈیکل) میں سیکنڈ ڈویژن حاصل کرنے والے امیدواروں کو میرٹ میں 20 اضافی نمبر جبکہ حافظ قرآن امیدواروں کو تصدیق کے بعد 10 اضافی نمبر دیے جائیں گے۔
درخواست دینے والے امیدوار کی عمر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 35 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔
داخلہ فارم اور پراسپیکٹس شیخ فاطمہ انسٹی ٹیوٹ سے پیر تا جمعہ دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں، جس کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
درخواست کے ساتھ تعلیمی اسناد، ڈومیسائل، شناختی کارڈ یا ب فارم، پاسپورٹ سائز تصاویر اور اضافی میرٹ نمبرز یا کوٹہ کے لیے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول جمع کرانا ہوں گی۔
داخلہ شیڈول کے مطابق میرٹ لسٹ 4 نومبر 2026 کو آویزاں کی جائے گی، جبکہ منتخب امیدواروں کو 10 نومبر تک ناقابلِ واپسی داخلہ فیس جمع کرانا ہوگی۔ کلاسز کا آغا 15 دسمبر 2026 سے ہوگا۔
امیدوار ایک سے زائد کورسز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم میرٹ اور ترجیح کی بنیاد پر صرف ایک پروگرام میں داخلہ دیا جائے گا۔ یہ ڈپلومہ کورسز پنجاب میڈیکل فیکلٹی (PMF)، لاہور سے منسلک ہیں۔ طلبہ کے لیے وظیفے اور ہاسٹل کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
مزیدپڑھیں: پنجاب میں میٹرک طلبہ کی ای بائیک اسکیم، تصدیق کا عمل شروع















