راولپنڈی (اے بی این نیوز) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی دستے بھی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون طویل عرصے سے جاری ہے، جبکہ سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی تعیناتی بھی اسی دیرینہ دفاعی تعاون کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان،عوام کے لیے اہم خبر















