اسلام آباد (اے بی این نیوز) اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اوگرا آج پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرے گا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
اس سے قبل حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا۔ اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
موجودہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا















