لاہور (اے بی این نیوز) اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول موٹر سائیکل CD 70 کا 2026 ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کی قیمت بھی سامنے آگئی۔
2026 ماڈل کی ہونڈا CD 70 نیلے، سرخ اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن نصب کیا گیا ہے، جو بہتر کارکردگی اور ایندھن کی بچت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
موٹر سائیکل میں کک اسٹارٹ سسٹم اور 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن دی گئی ہے، جبکہ ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ اور بیک بون فریم بھی اس کا حصہ ہیں۔
ہونڈا CD 70 میں 2.25-17 سائز کا اگلا اور 2.50-17 سائز کا پچھلا ٹائر نصب ہے، جبکہ فیول ٹینک کی گنجائش 8.5 لیٹر ہے، جس میں ایک لیٹر ریزرو بھی شامل ہے۔
اٹلس ہونڈا کے مطابق موٹر سائیکل کی خصوصیات اسے پائیداری، مستحکم ہینڈلنگ اور سڑک پر بہتر گرفت فراہم کرتی ہیں، جس کے باعث یہ روزمرہ آمدورفت اور طویل سفر دونوں کے لیے موزوں ہے۔
پاکستان بھر میں اٹلس ہونڈا CD 70 کے 2026 ماڈل کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
موٹر سائیکل اپنی ایندھن کی بچت، نسبتاً کم دیکھ بھال کے اخراجات اور بہتر دوبارہ فروخت کی قیمت کے باعث صارفین میں مقبول ہے۔
دریں اثنا، اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کمپنی نے قیمتوں میں کمی کا کوئی اعلان نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:سونا اچانک ہزاروں روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی















