اہم خبریں

ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اپوزیشن معاملے پر اہم گفتگو

ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اپوزیشن معاملے پر اہم گفتگو

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری کے لیے سیاسی راستہ نکالا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی مبارک باد دینے کے لیے آئے تھے۔ مولانا فضل الرحمان ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں، جبکہ اپوزیشن کے ساتھیوں سے فون پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے والے حکومتی وفد میں رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شامل تھے۔


ایاز صادق نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے، پاکستان کے لیے اللہ راستے بناتے جا رہے ہیں اور ملک کی بہتری کے لیے سیاسی راستہ نکالا جا رہا ہے۔

اپوزیشن سے بیک ڈور رابطوں سے متعلق سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ساتھیوں سے فون پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، پاکستان کے لیے جو بہتر ہوگا، ان شاء اللہ وہی راستہ نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں، ان کے صاحبزادے میرے کولیگ اور بھتیجے بھی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے ان کے سیاسی تعلقات سے بڑھ کر ذاتی اور خاندانی رشتے ہیں۔

ایاز صادق کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس کے دوران حکومت اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کے درمیان اہم سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:پاک سعودی دفاعی معاہدہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں