اہم خبریں

پاکستان میں مختلف واٹ کےسولر پینلز کے نئے ریٹس جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر استحکام دیکھا جا رہا ہے، تاہم برانڈ، ٹیکنالوجی، واٹ اور معیار کے لحاظ سے نرخوں میں فرق موجود ہے۔

دستیاب تازہ مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق جدید این ٹائپ سولر پینلز کی قیمتیں تقریباً 28 سے 32 روپے فی واٹ کے قریب بھی رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ بعض معروف ٹائر ون برانڈز کے پینلز اس سے زیادہ نرخ پر فروخت ہو رہے ہیں۔

تازہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق 580 واٹ سولر پینل تقریباً 16,240 سے 18,560 روپے ، 585 واٹ پینل 16,300 سے 18,500 روپے جبکہ 600 واٹ پینل تقریباً 17,000 سے 19,000 روپے تک بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب معروف ٹائر ون برانڈز کے بعض 585 واٹ پینلز کی قیمت زیادہ ہے۔ تازہ فہرستوں میں LONGi Hi-MO X7 تقریباً 24,423 روپے ، Jinko Tiger Neo تقریباً 26,325 روپے جبکہ JA Solar کے 590 واٹ ماڈل کی قیمت تقریباً 24,559 روپے تک رپورٹ ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں فرق پینل کے برانڈ، ٹیکنالوجی، گریڈ، وارنٹی اور ڈیلر کے حساب سے ہوتا ہے، اس لیے خریداری سے قبل مختلف ڈیلرز سے ریٹ معلوم کرنے کے ساتھ پینل کا ماڈل، اصل واٹ اور وارنٹی بھی لازمی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹ: سولر پینلز کے نرخ شہر اور ڈیلر کے حساب سے روزانہ بنیاد پر تبدیل ہو سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج بدھ کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں