ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک نامعلوم جگہ سے مدد ہونے کا امکان ہے جو لوگ کافی دِنوں سے بندش وغیرہ کا شکار ہیں وہ بھی اب انشاءاللہ یہاں سے جلد نکل جائیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب حالات بدل رہے ہیں آپ کو غیر متوقع سلسلے ملنا شروع ہو سکتے ہیں مشکلات کس قدر بھی کیوں نہ ہوں اس سے بحکم نکلنے میں کامیاب ہوںگے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اس شخص سے دور رہنے کا مشورہ ہے جو آپ کے لئے ہمیشہ کوئی نہ کوئی مسئلہ پیدا کر دیتا ہے آج اندرون خانہ سازشیوں کا سلسلہ جاری رہنے کی اُمید ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ آج صبح سے خود کو بہتری میں محسوس کریں گے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا، راستے کی ایک بہت بڑی رکاوٹ بھی دور ہوتی جا رہی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے اب حالات سازگار ہیں اللہ کا نام لے کر آج جس مقصد کی جانب بھی قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابی ملے گی اور راستے کی رکاوٹ دور ہو گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جہاں سے اُمید لگا رکھی تھی پیسہ آنے کی وہ پوری ہو گی آج کا دن مالی لحاظ سے انشاءاللہ اچھا ثابت ہو گا،بڑی ضرورت بھی پوری ہونے کی اُمید ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج اپنے معاملات کو لے کر سنبھل کر چلنا ہو گا اور ہر اُس کام سے دور رہنا ہو گا جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے۔ اپنوں کی مخالفت بھی ہو سکتی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ نے چاہا تو اب زندگی میں تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا آپ جس بھی نیک مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے انشاءاللہ اُس میں کامیابی حاصل ہو سکے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن آپ کو ایک خاص مقصد کی طرف لے کر جا سکتا ہے آپ جس کی خواہش کریں گے وہ بھی اب پوری ہو سکتی ہے اور آج کا دن مالی امداد بھی کر سکتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دِنوں سے کسی بھی قسم کی جکڑن وغیرہ میں مبتلا ہیں انشاءاللہ وہ اس سے نجات حاصل کر سکیں گے آج آپ کو کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اپنا صدقہ دینا چاہئے ان دِنوں اندرون خان سازشی لوگ اپنا کام کر رہے ہیں اندیشہ ہے کہ وہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈال دیں ان سے دور ہو جائیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
غیبی انداز سے جب مدد کا سلسلہ چل رہا ہو تو پھر اللہ سارے راستے کھول دیتے ہیں انسان کو اندازہ نہیں ہوتا کہ کس کس طرف سے فائدہ حاصل ہو رہا ہے، غور کریں۔











