Islami Tehreek Pakistan نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے اپنے 9 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں جس کے بعد انتخابی میدان میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔
پارٹی کی جانب سے گلگت 1 سے حسین ولی، گلگت 2 سے شاہ رئیس خان اور گلگت 3 سے مشتاق احمد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح گلگت بی 4 نگر 1 سے محمد ایوب جبکہ گلگت جی بی 5 نگر 2 سے پرنس قاسم علی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
سکردو کے حلقوں کیلئے بھی اہم نام سامنے آئے ہیں جہاں سکردو 2 سے نثار حسین، سکردو 4 سے وزیر اعجاز حسین، سکردو 5 سے سید امجد علی اور سکردو 6 سے راجہ اعظم خان پارٹی امیدوار ہوں گے۔
پٹرول کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا،جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہوا
پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین Allama Shabbir Meesami نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جبکہ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات Zahid Ali Akhunzada کا کہنا ہے کہ تاحال کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ Pakistan Muslim League (N)، Istehkam-e-Pakistan Party اور Pakistan Peoples Party کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں۔















