اہم خبریں

ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے استعفیٰ دے دیا

ایران کے وزیرتیل محسن پاک نژاد نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم استعفے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ حکومت کی ملکیت نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو حامد بوارد کو محسن پاک نژاد کی جگہ قائم مقام وزیر تیل مقرر کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے محسن پاک نژاد کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور حامد بوارد کو قائم مقام وزیر تیل مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محسن پاک نژاد نے وزارت سے استعفے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ وہ اگست 2024 سے ایران کے وزیر تیل کے منصب پر فائز تھے۔

مستعفی وزیر نے استعفے کی خبر سامنے آنے سے قبل کہا تھا کہ فروخت کیے گئے تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی جاری ہے اور ان شاء اللہ یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔

ایران تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا رکن ہے۔ محسن پاک نژاد کے استعفے کے بعد حامد بوارد کو وزارت تیل کا قائم مقام چارج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عازمین حج کے لیے اہم خبر، سرکاری حج اسکیم کی اقساط کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں