اہم خبریں

عازمین حج کے لیے اہم خبر، سرکاری حج اسکیم کی اقساط کا شیڈول جاری

عازمین حج کے لیے اہم خبر، سرکاری حج اسکیم کی اقساط کا شیڈول جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔ دوسری قسط کی ادائیگی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔

وزارت کے مطابق حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت بھی آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی۔ پیکیج میں ترمیم کے خواہش مند عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے کارروائی مکمل کرلیں۔

وزارت مذہبی امور نے دوسری قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ عازمین حج پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرسکیں گے۔

وزارت کے مطابق دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی۔

درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں عازمین حج کی جانب سے جمع کرائے گئے واجبات واپس کردیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں