لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ 90 لاکھ سے زائد شہری وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔
لاہور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عوام، بالخصوص کمزور طبقات کو پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے معاشی اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے حکومت نے اس کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی کوشش نہیں کی، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق ہی کیا گیا ہے۔
وزیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ مشکل وقت میں معاشرے کے کمزور طبقات کی معاونت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی اور اندرونی دونوں محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:بجلی صارفین ہوشیار، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی کی معطلی کا شیڈول جاری















