اہم خبریں

پٹرول کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا،جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہوا

Balochistan میں ایرانی پیٹرول Iranian Petrolکی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سرحدی اور ساحلی علاقوں Petrolمیں شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق Gwadar میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 30 سے 40 روپے فی لیٹر تک بڑھ گئی ہے۔

تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے کنٹانی ہور میں کاروباری سرگرمیاں بند ہونے کے باعث سپلائی متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا۔ اس سے قبل ایرانی پیٹرول 170 سے 180 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا تاہم اب اس کی قیمت بڑھ کر 200 سے 210 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں اربوں روپے کے مالیاتی سکینڈل کا انکشاف،اہم شخصیات شامل،نام سامنے آگئے

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے زندگی مشکل بنا رکھی ہے جبکہ پیٹرول کی نئی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی حالیہ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر معاشی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں