اہم خبریں

پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف

ملتان (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاح میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانزکوجیت کیلیے176رنز کا ہدف دیدیا،پاکستان سپر لیگ کے 8ویں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان میں پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کےعلاوہ حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام شامل ہیں۔ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں