اٹک (اے بی این نیوز) اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسران سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر امان اللہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کرکٹر ریلوے گراؤنڈ بسال میں کرکٹ میچ کھیل رہے تھے کہ بیٹنگ کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اسے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا۔
مزید پڑھیں:بڑا اضافہ،سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی















