Nawaz Sharif نے کہا ہے کہ Shehbaz Sharif، Syed Asim Munir اور Ishaq Dar کے تاریخی کردار کی بدولت پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی عالمی سطح پر عزت بحال ہوئی ہے۔اسلام آباد میں گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عملی اقدامات کیے ہیں اور محض دعووں تک محدود نہیں رہی۔
دشمن پر ایسی ضرب لگائیں گے وہ دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا،ایرانی صدر
نواز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سڑکوں کی تعمیر بنیادی ضرورت تھی، جس پر حکومت نے بھرپور توجہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 60 ارب روپے سے زائد لاگت کے منصوبوں سے نہ صرف فاصلے کم ہوئے بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ Gilgit-Baltistan میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی گئی ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں، خصوصاً اسلام آباد اور پنجاب میں بھی بڑے منصوبے جاری ہیں۔سابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں گزشتہ 15 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، تاہم عوامی فلاح کے حوالے سے نمایاں پیش رفت نظر نہیں آتی۔















