اہم خبریں

راولپنڈی ٹیم بحران کا شکار ،اندر کی کہانی سامنے آگئی

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب آپ ہار جاتے ہیں تو مثبت تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری کارکردگی اچھی نہیں تھی، اسی لیے ٹیم کا نتیجہ ایسا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے کوئی نہ کوئی کمی ضرور ہے، یہی وجہ ہے کہ نتیجہ ایسا نکلا، میں نوجوان کھلاڑی کے ساتھ اوپننگ کر رہا تھا۔

راولپنڈی کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پوزیشن کے حوالے سے میری اپنی خواہش ضرور ہے تاہم ٹیم کا فیصلہ متفقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زمان خان زخمی ہیں، نسیم زخمی ہیں، دو غیر ملکی کھلاڑی نہیں آئے، جب آپ ہار جاتے ہیں تو مثبت تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے، کچھ چیزیں کافی مثبت رہی ہیں، ٹیم کے نتیجے سے قائد کو نہیں پہچانتے۔

محمد رضوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم کو دیکھیں تو کہیں بھی کوئی کمی نہیں ہے لیکن قسمت آپ کے ساتھ نہیں ہے، آپ بطور کپتان کوشش کر سکتے ہیں لیکن اگر غلطیاں ہوں تو کچھ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ بگ بیش میں میں نے کہا تھا کہ میری کارکردگی سے مجھے پاکستان ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی، اگر میں پرفارم نہیں کروں گا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ہمت ہار دوں۔

راولپنڈی کے کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میرا جنون ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں جانتا، محنت کرکے واپس آؤں گا۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ فضل کے بارے میں ہمارا خیال تھا کہ وہ پاکستان کے چھٹے نمبر کے کھلاڑی ہوسکتے ہیں، فیصلہ بیٹنگ آرڈر پر ان سے بات کرنے کے بعد کیا گیا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین مرحلہ ہے، مجھے یقین ہے کہ میں ناکام ہو گیا ہوں، مجھے صرف محنت کرنا ہے۔
مزید پڑھیں‌:شائقین کیلئے خوشی کی خبر ،راشد خان کے گھر تقریب

متعلقہ خبریں