اہم خبریں

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،بابر اعظم کا شاندار کارنامہ

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم کی شاندار سنچری، 52 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ کشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 83 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد، عثمان طارق اور جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدپڑھیں‌:بیلسٹک میزائل داغ دیے،بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں