اہم خبریں

بیلسٹک میزائل داغ دیے،بڑی خبر سامنے آگئی

شمالی کوریا (اے بی این نیوز) شمالی کوریا کا یہ رواں سال کا ساتواں اور صرف اپریل میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنی مشرقی ساحلی سرحد کے قریب سمندر میں کئی بیلسٹک میزائل داغے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے بھی ہنگامی سیکیورٹی اجلاس طلب کیا جب کہ اس حوالے سے جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ میزائل اتوار کی صبح تقریباً 6 بجکر 10 منٹ پر مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب داغے گئے، صورتحال کے پیش نظر نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔

جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ میزائل ممکنہ طور پر جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب گرے ہیں تاہم جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں داخلے کی کوئی تصدیق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں‌:شہری ہوشیار، کن راستوں پر بندش ہوگی؟مکمل تفصیل

متعلقہ خبریں