اہم خبریں

ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آفتاب احمد کو دوران ڈیوٹی دل کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پمز ہسپتال میں دوران علاج ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کرگئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آفتاب احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات تھے تاہم اسپیشل ڈیوٹی پر اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔

آفتاب احمد کی میت ان کے گاؤں رجانہ کے نواحی چک نمبر26 بھجوائی جائے گی۔
3 مزید پڑھیں:امریکی فوجی طیاروں کی اسلام آباد آمد،سکیورٹی سخت

متعلقہ خبریں