اہم خبریں

وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف سے عسکری قیادت کی کل ایک اہم ملاقات ہو گی

اسلام آباد ( جاوید شہزاد )وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف سے عسکری قیادت کی کل ایک اہم ملاقات ہونے جارہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت کے ساتھ وزیر اعظم کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہونے جارہی ہے جب پاکستان ایک طرف سیاسی انارکی اور کشیدگی سے دوچار ہے تو دوسری جانب معاشی بحران نے حکومت کے ہاتھ اور پاوں باندھ رکھے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم اور عسکری قیادت کے مابین ملک کے دفاع ، سلامتی ، دہشت گردی کے خاتمے ، امن کے قیام اور ملک کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ کیا جائے عسکری قیادت کی کل منگل ہونے والی یہ ملاقات بڑی اہمیت کی حامل قرار دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں