لاہور (اے بی این نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام( Benazir Income Support Programme )کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
رپورٹس کے مطابق پروگرام کی موجودہ قسط کو بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور کم آمدنی والے طبقے کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس مجوزہ اقدام سے لاکھوں مستحق خاندانوں، خصوصاً خواتین کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جس سے ان کے روزمرہ اخراجات میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق اس فیصلے پر حتمی اعلان حکومتِ پاکستان اور بی آئی ایس پی کی جانب سے آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں متوقع ہے، تاہم فی الحال باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو یہ پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والے خاندانوں کیلئے بڑی سہولت ثابت ہوگی، خاص طور پر موجودہ مہنگائی کے پیش نظر۔
حکام نے بینیفشریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبرز فعال رکھیں تاکہ کسی بھی نئی اپڈیٹ یا ادائیگی سے متعلق معلومات بروقت حاصل کی جا سکیں، جبکہ شہریوں کو صرف سرکاری اور تصدیق شدہ معلومات پر اعتماد کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:شہری خبردار،موٹر ویز پر اہم سفری پابندیاں عائد















