اہم خبریں

جیٹ فیول سستا، ایئرلائنز کے کرایوں میں کمی کا امکان

کراچی (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا جس کے بعد فضائی سفر سستا ہونے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 330.22 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے ایئرلائنز کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے، حالیہ کمی سے ایئرلائنز کے اضافی ایندھن کے اخراجات کم ہوں گے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمت اب بھی زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2026 کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی کرتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تھی۔

جیٹ فیول کی قیمت میں 53.11 روپے فی لیٹر کے زبردست اضافے کے بعد اس کی قیمت 441.66 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کی رہائشگاہ پر افسوسناک واقعہ

متعلقہ خبریں