نیو دہلہ (اے بی این نیوز)بھارتی سلیکشن کمیٹی ٹی 20 کپتان سوریا کمار یادو کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل مستقبل پر آئندہ اجلاس میں تفصیلی غور کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سلیکشن کمیٹی ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کی حکمت عملی، حالیہ کارکردگی اور آنے والے ٹورنامنٹس کے تناظر میں سوریا کمار یادیو کے کردار کا جائزہ لے گی، ان کے بطور مستقبل کپتان برقرار رہنے کا معاملہ بھی زیربحث رہے گا۔
بی سی سی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کی ٹوئنٹی 20 حکمت عملی کے مستقبل کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ ٹیم آئندہ بڑے آئی سی سی ایونٹس کی تیاری کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی ،پاکستان نے جون کیلئے پیٹرولیم ذخائر محفوظ کرلئے















