اہم خبریں

ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا،عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان

کراچی (اے بی این نیوز) رویت ہلال کمیٹی کا ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیے گئے، جبکہ وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے اور عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، جانیے تفصیلات

متعلقہ خبریں