اسلام آباد(اے بی این نیوز) حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں تمام دکانوں، شاپنگ مالز، بازاروں، بیکریوں، تندوروں، ریسٹورنٹس اور گروسری اسٹورز کو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنیٰ دے دیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے فوری طور پر 31 مئی 2026 تک یہ خصوصی اجازت منظور کرلی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ہفتے کے تمام دنوں میں دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، بازار، شاپنگ مالز، بیکریاں، تندور، ریسٹورنٹس اور گروسری اسٹورز معمول کے اوقات سے ہٹ کر بھی کھلے رہ سکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کابینہ ڈویژن کے 6 اپریل 2026 کے نوٹیفکیشن کے تحت کیا گیا، جبکہ اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن پر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ وقاص احمد باجوہ کے دستخط موجود ہیں، جبکہ اس کی کاپیاں وفاقی وزراء، صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی جی پولیس، اعلیٰ عدالتی رجسٹرارز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: پنکی الیکشن جیت کر ایم این اے یا وزیر نہ بن جائے ،مصطفیٰ قریشی















