اہم خبریں

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان نے ابوظبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک یو اے ای کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جوہری تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، کسی بھی صورتحال میں جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، ایسی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں عالمی امن اور ماحولیات کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری جوہری انفرااسٹرکچر کی حرمت ایک مسلمہ بین الاقوامی اصول ہے، پاکستان کا تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کہا خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ صرف مذاکرات اور سفارتکاری ہے۔

واضح رہے کہ ابوظبی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز الظفرة ریجن میں واقع باراکھا جوہری پاور پلانٹ کے اندرونی حفاظتی حصار کے باہر ایک برقی جنریٹر میں ڈرون سٹرائیک کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تابکاری کے حفاظتی معیار پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔ آگ سے پاور پلانٹ کی حفاظت یا اس کے اہم نظاموں کی فعالیت متاثر نہیں ہوئی اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار

متعلقہ خبریں