اہم خبریں

امریکہ کا حملہ ناکام، مجتبیٰ خامنہ ا ی اور ایرانی صدر محفوظ،جا نئے اپ ڈیٹ

تہران (اے بی این نیوز      ) مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا ہے ۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اب تسلی بخش ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ بیان کے مطابق حالیہ دنوں میں پیش آنے والے ایک حملے کے دوران وہ زخمی ہو گئے تھے تاہم اب ان کی حالت میں نمایاں بہتری آ چکی ہے۔

اس سے قبل مختلف ذرائع سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک حملے میں چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد ان کی صحت کے بارے میں ایران اور خطے بھر میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔ اس صورتحال پر ایرانی حکام کی جانب سے وضاحت کا انتظار کیا جا رہا تھا۔

ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان مکمل طور پر محفوظ اور خیریت سے ہیں جبکہ مجتبیٰ خامنہ ای کی طبیعت میں بھی بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں :اپ ڈیٹ، سونے کی قیمت آسمان پر،جا نئے فی تولہ کتنا مہنگا ہوا

متعلقہ خبریں