اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام/رات میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 08،اسکردو منفی03، استور منفی02اورگوپس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سردرہا ۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع۔ دن کے درجہ حرارت 27سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات26 فروری 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت













