ہنگو (اے بی این نیوز) سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 2 افسران اور 4 جوانوں سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کا تعلق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنے سے بتایا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 23 سالہ کیپٹن ابوذر فاروق اور 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر بھی شامل ہیں۔ کیپٹن ابوذر فاروق کا تعلق گوجرانوالا جبکہ لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق چکوال سے تھا۔
ترجمان کے مطابق دونوں افسران نے اپنے دستے کی اگلی صف سے قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے صفائی کا آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت، 27 ستمبر کا مارچ نہیں رکے گا، راجہ ناصر عباس















