اہم خبریں

بلیو ایریا میں بینک ڈکیتی کی بڑی کامیاب واردات،لاکھوں لوٹ لئے گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اسلام آباد کے کاروباری مرکز بلیو ایریا میں بینک ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔ واقعہ بینک الفلاح کی برانچ مرینا ہائٹس، بلیو ایریا اسلام آباد میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق چار نامعلوم مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنا کر چند ہی منٹوں میں واردات مکمل کی۔ بینک اسٹاف کے بیان کے مطابق ملزمان تقریباً 40 لاکھ روپے نقد رقم لے کر 2 سے 3 منٹ کے اندر موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی میں فیصلوں کا اختیارکس کے پاس ہے،بیرسٹر گوہر علی خان بتا دیا،جا نئے

متعلقہ خبریں