اہم خبریں

برطانیہ اور آئرلینڈ کا تہران سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

لندن (اے بی این نیوز) ایران میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ اور آئرلینڈ نے تہران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق سفارت خانے کی سرگرمیاں وقتی طور پر ’’ریموٹ‘‘ طریقے سے جاری رکھی جائیں گی۔

اسی طرح آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن ہیرس نے بھی اعلان کیا ہے کہ آئرش سفارتی عملے کو تہران سے نکال لیا جائیگا اور سفارت خانے کی سرگرمیاں اب دارالحکومت ڈبلن سے چلائی جائیں گی۔دونوں ممالک نے اس فیصلے کو مکمل طورپراحتیاطی اقدام قرار دیا ہے تاکہ عملے کی جانوں کو ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: اس وقت ایران پر حملے روکنے کی درخواست کرنا مشکل ہے،امریکی صدر

متعلقہ خبریں