راولپنڈی(اے بی این نیوز )تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں پرس سنیچر ملزمان کی ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ، ڈولفن اہلکار زخمی، ڈولفن اہلکار رمضان بلوچ کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے، آر پی او سید خرم علی، ایس ایس پی آپریشن کی ہسپتال آمد، ڈولفن اہلکار کی عیادت کی اور بہترین علاج معالجہ یقینی بنانے کی ہدایت کی، آر پی او سید خرم علی کی ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت، خاتون کی پرس سنیچنگ کی 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔















