اسلام آباد (اے بی این نیوز) غیر قانونی موبائل سمز کی فروخت روکنے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے رات 12 سے صبح 6 بجے تک موبائل سمز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں، فرنچائزز اور ریٹیلرز کو ہدایات پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق رات گئے سمیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مخصوص اوقات میں صرف مجاز مراکز سے موبائل سم خریدیں اور بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی موبائل سم ایکٹیویٹ نہ کریں۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو غیر قانونی سموں سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، محمد رضوان کی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے تلخ کلامی















