اہم خبریں

بڑی خبر، محمد رضوان کی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے تلخ کلامی

سلہٹ (اے بی این نیوز) سہلٹ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان (Mohammad Rizwan )اور بنگلادیشی کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد رضوان سائیڈ اسکرین کے معاملے پر امپائر سے شکایت کر رہے تھے، جس پر بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس نے مداخلت کی اور دونوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔


دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس میں لٹن داس اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو بھی گفتگو میں شامل ہو گئے۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوئی جب بنگلادیشی کھلاڑیوں کی جانب سے رضوان کو مبینہ طور پر “ایکٹنگ” کا طعنہ دیا گیا۔

امپائرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پرسکون کیا۔ بعد ازاں محمد رضوان نے بنگلادیشی کھلاڑیوں سے کہا کہ “ہم آپ کی عزت کرتے ہیں، آپ بھی کریں”۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان شان مسعود( Shan Masood) اور بنگلادیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے باعث میدان میں گرما گرم صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں‌:بھارت نے شہریت کا قانون تبدیل کر دیا،کن ممالک کے شہری متاثر؟

متعلقہ خبریں