تہران (اے بی این نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے بھی ملاقات کی جو 90 منٹ تک جاری رہی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک ایسے وقت میں ایران کا دورہ کیا ہے جب امریکہ کی جانب سے ایران پر نئے سرے سے حملوں کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:سابق کپتان کا انتقال،کرکٹ دنیا سوگوار















