اہم خبریں

ٹرمپ کا ایران سےمتعلق سخت عندیہ،بڑی خبر سامنے آ گئی

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔ ایران کے پاس اب بھی جوابی کارروائی کی کچھ صلاحیت ہے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر دو سے تین دن میں حملہ ہوسکتا ہے، شاید جمعہ یا ہفتہ یا اگلے ہفتے کے اوائل میں۔ ایران کو بڑا دھچکا لگانا پڑے گا، جلد پتہ چل جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ پیر کو ایران پر حملہ کرنے سے صرف ایک گھنٹہ دور ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران پر نئے حملے شروع کرنے سے ایک گھنٹہ دور ہیں، میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے لیس بحری جہاز وہاں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مذہب ملک کے لیے اہم ہے، اس سے جرائم کم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو 47 سال سے فوجی طاقت کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی جوابی کارروائی کی کچھ صلاحیت موجود ہے اور اگر معاہدہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں نیا امریکی حملہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیوبا میں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں نہیں جانتے، مدد کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں‌:شہری خبردار،پی ٹی اے نے سمز سےمتعلق سخت پابندی لگا دی

متعلقہ خبریں