اہم خبریں

بلیو پاسپورٹ سےمتعلق بڑی خبر،حکومت نے کیا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینیٹ(Senate of Pakistan) کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں پاسپورٹ ایکٹ میں اہم ترامیم کا جائزہ لیا گیا، جہاں گرین اور بلیو پاسپورٹ کے نظام پر سوالات اٹھا دیے گئے۔

ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی رکن کامران مرتضیٰ( Kamran Murtaza) نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں گرین اور بلیو پاسپورٹ کا نظام امتیازی سلوک کے مترادف ہے اور تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق اور عزت ملنی چاہیے۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ تمام پاکستانی شہریوں کیلئے ایک ہی رنگ کا پاسپورٹ متعارف کرایا جائے، جبکہ شناخت کیلئے پاسپورٹ پر عہدہ درج کیا جا سکتا ہے۔

کمیٹی نے معاملے پر مزید غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، جو پاسپورٹ ایکٹ 1974 میں ممکنہ ترامیم کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ بلیو پاسپورٹ کے خاتمے یا یکساں پاسپورٹ پالیسی کا معاملہ اس سے قبل بھی سینیٹ میں زیر بحث آ چکا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران سے حیران کن مگر خوشخبری،سب کی توجہ حاصل

متعلقہ خبریں