اہم خبریں

پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا سے روکا نہیں جا سکتا: فیلڈ مارشل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا یا بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا، بلوچستان میں پائیدار امن کیلئے عوام دوست پالیسی اور بہتر گورننس ناگزیر ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے اعلیٰ تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جدید جنگ کی بدلتی نوعیت سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی ضروری ہے، مسلح افواج ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔ کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں۔اڈیالہ جیل ریڈ زون قرار، راولپنڈی میں ہائی الرٹ

متعلقہ خبریں