اہم خبریں

انسداد عصمت دری ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 ہٹادی گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزارت قانون و انصاف نے انسداد عصمت دری ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 کو حذف کر دیا۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق انسداد عصمت دری ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 ہٹا دی گئی،وزارت قانون و انصاف نےخصوصی کمیٹی کی سفارش پر متعلقہ دفعہ ہٹائی۔

وزارت قانون کےمطابق اس تبدیلی سےعصمت دری،جنسی تشدد کے سنگین معاملات سے نمٹنے میں مدد ملے گی،وزارت قانون نے اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعہ 30 کے تحت اختیار استعمال کیا۔اعلامیےکےمطابق دفعہ 354 حرمت مجروح کرنے کے ارادے سے عورت پرحملے سےمتعلق تھی،یہ جرم روایتی طورپرمجسٹریٹ عدالت کے ذریعے چلایا جاتا ہے،یہ دفعہ جنسی تشدد کا سنگین نوعیت کا جرم نہیں بنتی تھی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے بجٹ میں عوام پر نیا بوجھ،شادی ہالز پر 50 ہزار کا نیا ٹیکس تجویز

متعلقہ خبریں