لندن (اے بی این نیوز ) پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکا تو پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور بھارت کی جانب سے پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی ہماری بقا ہے، ہم کسی بھی حال میں اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے جنگ شروع کریں گے، ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے، اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :ا یران نے اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن حملہ کرنے کا اعلان کر دیا،مزید میزائل داغ دیئے گئے