اہم خبریں

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) جنوبی افریقہ نے لارڈز میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا۔

جنوبی افریقہ نے 282 رنز کے ہدف کو پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ ایڈن مارکرم نے میچ کی چوتھی اننگز میں شاندار 136 رنز کی فائٹنگ سنچری بنائی، جو ٹیم کی فتح میں اہم کردار ثابت ہوئی۔

کپتان کائرون باووما نے 66 رنز بنائے جبکہ ویان ملڈر نے 27 رنز کا نمایاں تعاون دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ نے 27 سال بعد آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جو ملک کے لیے ایک بڑی فخر کی بات ہے۔

متعلقہ خبریں