نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کا بنگلہ دیش اور پاکستانی سرحدوں پر انٹی ڈراون یونٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے بغیر پائلٹ طیاروں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے جامعہ اینٹی ڈرون یونٹ تیار کرنے کافیصلہ کیا ہے
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے 60ویں یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈرون کے خطرے کی شدت اور بھارت کے فعال اقدامات پر روشنی ڈالی۔ یہ کیمپ پاکستان-بھارت سرحد سے تقریباً 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ نےراجستھان کے شہر جودھ پور میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی 60 ویں یوم تاسیس پریڈ کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ نظام نگرانی کی بہتر صلاحیتیں فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے پہلے ہی دھوبری آسام میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر آزمایا جا چکا ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس نظام کے نتائج ابتدائی نتائج امید افزا ہیں اور اسے مزید بہتر کرکے ہم بنگلہ دیش اور پاکستان سے لگنے والی سرحدوں پر نافذ کریں گے۔بشمول سینسر، کیمرے اور دیگر نگرانی کے آلات یہ نظام مختلف ٹیکنالوجیز کو مربوط کرتا ہے تاکہ سرحدی علاقوں کی مؤثر طریقے سے نگرانی اور اسے محفوظ بنایا جا سکے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی سلامتی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سرحدی انتظام کو جدید بنانے کے لیے اہم اقدمات کا سہرا مودی حکومت کو سر باندھا۔
انہوں نے سکیورٹی کے منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تقریباً 591 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور رات کے وقت مرئیت کو بڑھانے کے لیے 1159 کلومیٹر پر فلڈ لائٹس لگائی گئی ہیں۔
بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے 573 سرحدی چوکیاں اور 579 آبزرویشن پوسٹیں بھی قائم کی ہیں جو کہ کمزور علاقوں میں بہتر نگرانی کو یقینی بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 685 مقامات پر بجلی، 575 مقامات پر پانی کے کنکشن فراہم کیے ہیں اور 570 سولر پلانٹس لگائے ہیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر داخلہ نے سرحدی انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جس میں باڑ لگانے اور نگرانی کے جدید نظام کو نافذ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کے حالات زندگی کو بہتر کرنے کیلئے اہم ہیں۔
بشار الاسد کے جاتے ہی اسرائیلی فورسز نے شام کے سرحدی بفر زون کاکنٹرول سنبھال لیا